کلاس لیڈنگ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ مصنوعات
ڈیسکون سے متعلق
شدید مسابقتی ہائیڈروجن پر آکسائیڈ (H2O2)کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ڈیسکون آکسیکیم لمیٹڈ تیزی سے فروغ پاتے ہوئے ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔
ٹیکسٹائل، خوراک اور مشروبات کو محفوظ رکھنےاور دیگر صنعتی اور کنزیومر شعبہ جات کےلئے ڈیسکون آکسیکیم لمیٹڈ کسٹمائزڈ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ سے تیار کیمیکل سلوشنز فراہم کرتا ہے۔
پ ،پیپر اور کا سمیٹکس اور دیگر معروف صنعتوں کے لیےکمپنی بین الاقوامی مارکیٹس میں فروغ کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔
ایک تجربہ کار، پیشہ ورانہ اور قابل عملہ جو کمپنی کی ساکھ کی حیثیت رکھتا ہے اور انتہائی جدید مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی کے ساتھ ، ڈیسکون آکسیکیم مثالی کسٹمر سروس اور مصنوعات کے معیار کےلئے تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔
تمام صارفین کے ساتھ ہمارے تعلقات اُن کی خوشی، مناسب لاگت، جدت اور تحفظ کی ٹھوس بنیاد پر مبنی ہیں۔
کمپنی کلائنٹس کی سائٹس پر مصنوعات کی زائد اسٹوریج اور ہینڈلنگ سسٹمز فراہم کرنے میں پاکستان میں ایک لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے اور ہماری فیلڈ انجینئرنگ ٹیم سائٹ پر اس سلسلے میں اپنی وسیع خدمات اور حل فراہم کرتی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا قابل فخر نمائندہ ہونے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں لیڈر کی حیثیت سے ڈیسکون آکسیکیم کا کردار اندرون اور بیرون ملک مارکیٹ میں فروغ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیےاِسے انتہائی موزوں بناتا ہے۔
مارا کاروباری ماڈل، جدید ترین ٹیکنالوجی، مصنوعات کااعلیٰ معیار، وسیع کسٹمر سروس اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی تعلقات ڈیسکون آکسیکیم کے روشن اور امید افزا مستقبل کا خاکہ پیش کرتے ہیں
چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا پیغام
ڈیسکون آکسیکیم لمیٹڈ کو ہائیڈروجن پر آکسائیڈ پر مبنی اعلیٰ ترین مصنوعات کی مکمل ورائٹی فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو تمام بین الاقوامی سیفٹی، معیار اور استحکام کے معیارات کے عین مطابق ہیں۔
اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کےساتھ ساتھ ہم تحقیق اور جدت کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے انتہائی پُرعزم ہیں، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے کامیابی کو یقینی بناتے ہیں۔
ترقی کے اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے کمپنی بین الاقوامی بزنس، استحکام اور متنوع مصنوعات پر اپنی توجہ کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کمر بستہ ہے۔
محمد محسن ضیاء
چیف ایگزیکٹیو آفیسر
ڈیسکون آکسیکیم لمیٹڈ

ویژن

ویژن
جدت اورمستحکم حل فراہم کرتے ہوئے مقامی اور عالمی سطح پر اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والی ایک مثالی کمپنی کی تشکیل۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز
ڈیسکون آکسیکیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کمپنی کے معاملات کو قابلیت اور دیانتداری کے ساتھ منظم انداز سے چلایا جائے۔
لیڈر شپ ٹیم
ڈیسکون آکسیکیم کی لیڈر شپ ٹیم قابل اور تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے۔ وہ ہمارے اہداف کا تعین اور اُن کی وضاحت کے ذمہ دار ہیں جو ہمیں طے شدہ مقاصد کے حصول کےلئے ایک پلیٹ فارم پر مجتمع کریں گے۔ وہ ڈیسکون کی اقدار اور وژن کے مستحکم عزم کے ساتھ کمپنی کی قیادت کرتے ہیں۔