اخلاقی اور قانونی سبقت

وسل بلوئنگ

اخلاقی اور قانونی حوالے سے
ممکنہ طور پر اعلیٰ ترین
معیارات طرزِ عمل

ڈیسکون آکسیکیم لمیٹڈ اخلاقی اور کاروباری طرزِ عمل میں قانونی حوالے سے ممکنہ طور پر اعلیٰ ترین معیارات کےلئے پُر عزم ہے ۔آزادانہ اظہارِ کے اسی عزم اور دلچسپی کے ساتھ ، ہم ایک ایسا لائحہ عمل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے ذریعے وینڈرز اور متعلقہ افراد کو یہ یقین دہانی ہو کہ ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا اور وہ انتقامی کارروائیوں کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں گے اور نیک نیتی سے کسی بھی خدشے یا خطرے کا اظہار کریں گے۔

انسداد رشوت ستانی اور بدعنوانی

ڈیسکون اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تمام ملکی اور بین الاقوامی انسدادرشوت ستانی، اور انسداد بدعنوانی کے قوانین، ضوابط اور کنونشنز کی تعمیل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو کاروبار کے حصول یا اسے برقرار رکھنے یا کوئی اور غلط فائدہ حاصل کرنے میں رشوت سمیت بدعنوان جیسے عوامل کو ممنوع قرار دیتے ہیں ۔

بدعنوانی قانوناً جرم ہے اور ہر اس چیز کے برعکس ہے جس کے لیے ڈیسکون کوشاں ہے ۔ ڈیسکون ممنوعہ ادائیگیوں کی مذمت کرتا ہے، یعنی، حکومتی اتھارٹیز کی طرف سے معمول کے حکومتی اقدامات کی کارکردگی کو محفوظ بنانے کے لیے ادائیگیاں۔ ڈیسکون میں ہم رشوت ستانی اور بدعنوانی کی روک تھام کےلئے سخت اقدامات کرتے ہیں اور اس سلسلے میں انتہائی عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔کسی بھی تیسرے فریق، سرکاری یا نجی جانب سے کوئی بھی رشوت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ ملازمین اور وینڈرز /کانٹریکٹرز کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وصول کنندہ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے لیے غیر مناسب فوائد کی پیشکش دینا چاہے ، خواہ وہ سرکاری اہلکار ہی کیوں نہ ہو، اس کے خلاف نہ صرف تادیبی کارروائیاں کی جا سکتی ہیں بلکہ اس کے نتیجے میں مجرمانہ الزامات بھی عائد کئے جا سکتے ہیں ۔

متوقع رویہ

  • تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنا ، جن کے تحت کسی سرکاری اہلکار، نجی فرد یا کمپنیز کے ملازمین کو جو مکمل یا جزوی طور پرسرکاری اداروں سے تعلق رکھتے ہوں ، براہ راست یا بالواسطہ طور پر ادائیگی یا کوئی بھی قیمتی چیز دینا ممنوع ہے۔
  • اس بات کو یقینی بنانا کہ سرکاری اہلکاروں، یا کمپنیزکے ملازمین کے ساتھ تمام معاملات اور ٹرانزیکشنز واضح اور درست طریقے سے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
  • کسی بھی جوائنٹ وینچر یا کنسورشیم پارٹنرز، ذیلی لانٹریکٹرز ، سپلائرز، ایجنٹس، کنسلٹینٹس ، ثالثین یا دیگر کو ڈیسکون کی جانب سے ممنوعہ ادائیگیاں کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔
  • ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوئی تحفہ، تفریح یا دیگر مہمان نوازی، کھانے، سفری اخراجات یا خیراتی عطیات کی پیشکش کرنے سے پہلے اپنے ڈویژنز/کارپوریٹ HR ڈپارٹمنٹ اور/یا اپنے ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیشگی مشورہ لیں۔
  • مشاہدے میں آنے والے کسی بھی طرز ِعمل کی اطلاع دینا جو ممکنہ طور پر وِسل بلوئنگ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی انسداد بدعنوانی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

اپنی شکایت درج کروائیں

براہ ِ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے پیغام میں درج ذیل تفصیلات کا شیئر کریں۔

تعریفیں

رشوت

رشوت سے مراد کسی بھی رقم کی ادائیگی یا کوئی بھی احسان جو ادارے میں کسی بھی اتھارٹی کے فرد کے فیصلے یا طرز عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے دی گئی یا وعدہ کی گئی ہو۔ رشوت تحائف، سفری اخراجات، مارکیٹ سے کم قرضا جات کی سہولت ، احسانات اور کاروبار/روزگار کے مواقع وغیرہ کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے۔

ممنوعہ/سہولت کی ادائیگی

وصول کنندہ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے لیے، ناجائز فوائد کی پیشکش کرنا یا دینا یا ادائیگی کرناہے ۔

مفادات کا تنا زعہ

مفادات کا تنازعہ اس وقت ہو سکتا ہے جب کوئی ملازم یا اس کے خاندان کا کوئی فرد کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہو یا اس کا ذاتی مفاد ہو جو متعلقہ مقصد اور منصفانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت کو خراب کرے ، یا اس سے بھی محروم کر دے یا کوئی دیگر ترغیب پیدا کر ے اور اس انداز سے کام کرے کہ ڈیسکون کو سہارا بناکر ذاتی مفادات حاصل کرے۔