QHSE میں مستحکم کارکردگی کے لیے پرعزم
ویژن
ویژنHSE
معیار، صحت، تحفظ اور ماحولیاتی بہتری (QHSE) کے لیے اپنے عزم کے ذریعے، ہم اپنے ملازمین، صارفین، شیئر ہولڈرز اور عوام سمیت اپنے تمام اسٹیک ہولڈرزسے یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم زندگی کو بہتر، محفوظ اور صحت مند بنانے کےلئے مستحکم ، مارکیٹ پر مبنی اور جدید سلوشنز کے لیے مل کرباہمی تعاون سے کام کریں گےتاکہ کچھ اہم چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ ہم ایسی حکمت عملیوں کا نفاذ کریں گے جو کامیاب کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کوبہتر ماحول اوراس کی دیکھ بھال کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فوائد مہیا کریں، اور آئندہ نسلوں میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پر منفی اثر سے بچا جاسکے۔
ہم ٹیکنالوجی میں جدت اور معیار، صحت، تحفظ اور ماحولیاتی سائنس میں نئی آگاہی کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کو مسلسل بہتر بنائیں گے۔ ہم اس عزم کو حاصل کرنے کے لئے اپنے کاروباری آپریشنز کے دوران مسلسل اور قابلِ جانچ پیش رفت جاری رکھیں گے۔

عزم

عزمHSE
کارکردگی اور کاروباری سبقت کے اعلی ترین معیارات: کمپنی اپنی فیسیلیٹیز کے محفوظ آپریشن اور اپنے ماحول، ملازمین، صارفین اور ان کمیونٹیز کے لوگوں کے تحفظ کے لیے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیراہے ، جہاں وہ اپنے کاروباری امور انجام دیتی ہے۔ سیکیورٹی کا تحفظ کے طور پر انتظام کیا جائے گا۔
ہم معیار، صحت اور ماحولیاتی مسائل کواپنے تمام کاروباری سرگرمیوں کا ایک لازمی حصہ بنا کر، اور اپنے کاروبار کو عوامی توقعات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی مسلسل کوشش کر کے اپنے کاروبار کو مزید مستحکم کریں گے۔
زیرو لوسٹ ٹائم انجریز، بیماریوں اور واقعات کے لیے پُرعزم: کمپنی یقین رکھتی ہے کہ تمام انجریز اور پیشے کے دوران متعلقہ امراض ، نیز تحفظ اور ماحولیاتی حادثات روکے جا سکتے ہیں، اور اس سلسلے میں صفر کے ہدف کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم اپنے ملازمین کے لیے ملازمت کے دائرہ کارسے باہر تحفظ کو فروغ دیں گے۔ہم اپنی سائٹس اور نقل و حمل کے آلات کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیں گے تاکہ یہ مقامی کمیونٹیز کے لیے محفوظ اور قابل قبول ہوں اور ماحول میں ایک تحفظ کا احساس ہو
ہم ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیار...